لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ مزمل حسین کی والدہ کے ایصال و ثواب کیلئے قل خوانی

Apr 25, 2026 | 23:02:PM
لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ مزمل حسین کی والدہ کے ایصال و ثواب کیلئے قل خوانی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی)لیفٹیننٹ جنرل (ر) مزمل حسین کی والدہ کے ایصالِ ثواب کے لیے اسلام آباد ڈی ایچ اے میں قل خوانی کا اہتمام کیا گیا، جس میں ملک کی عسکری، سیاسی اور سماجی شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

جنرل مزمل حسین کی والدہ محترمہ کی قل شریف کے موقع پر  پاک افواج کے سابقہ آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی،سابق چیرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی ساحر شمشاد مرزا،جنرل زبیر محمود حیات شریک ہوئے۔۔
جنرل علی خان خٹک،سابقہ ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان ،سابقہ نیول چیف ایڈمرل آصف سندیلہ،ایڈمرل زکاء اللہ،سابقہ ڈی جی آئی ایس آئی احمد شجاع پاشا،ظہیر الاسلام،جنرل رضوان شریک تھے،
چیرمین فیڈرل پبلک سروس کمیشن لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ اختر نواز ستی سمیت دیگر افسران شریک ہوئے
قل شریف میں گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی، سپیکر قانون ساز اسمبلی آزاد جموں و کشمیر چوہدری لطیف اکبر،سابقہ وفاقی وزیر فواد چوہدری،سابقہ وفاقی سیکرٹری میاں اسد حیا الدین، ادیب شاعر پروفیسر افتخار عارف سمیت مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات بھی قل شریف میں موجود تھیں 
واپڈا کے ڈائریکٹر جنرل رانا عابد سمیت واپڈا افسران بھی شریک تھے۔جہلم کے معزز شخصیات بھی اس موقع پر موجود تھیں ۔۔۔


قل شریف میں سورہ یاسین اور قرآن مجید کی تلاوت کے بعد خصوصی دعا کا اہتمام ہوا جس میں مرحومہ کے ایصال ثواب کیلیے اور ملک و قوم کی ترقی کیلیے دعا کی گئی ۔ 

لیفٹیننٹ جنرل (ر) مزمل حسین نے  اس موقع پر سب کی آمد کا فرداً فرداً شکریہ ادا کیا انہوں نے کہا کہ والدہ نے ہمیشہ غریبوں کیلیے کام کیا اور ایک کامیاب زندگی گزاری،24 نیوز سےگفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ  والدہ نے یہی سیکھایا کہ غریبوں کی خدمت کی جائے اور یہی دعا ہے کہ کسی کی دل عزاری نہ ہو اور لوگ آپ کیلئے دعا کریں
یادر رہے کہ لیفٹیننٹ جنرل (ر) مزمل حسین نے پاک فوج کی کور کو کمانڈ کرنے کے ساتھ ساتھ اعلی عسکری اعزاز حاصل کیے جنرل مزمل طویل عرصے تک بطور چیرمین واپڈا رہے اور ان کے دور میں میگا پروجیکٹس مکمل ہوئے۔۔۔

یہ بھی پڑھیں :حکومت فوری طور پر پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ واپس لے: حافظ نعیم الرحمٰن