پولیس پر حملہ کیس؛ فلک جاوید کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 دن کی توسیع 

Apr 25, 2026 | 14:48:PM
 پولیس پر حملہ کیس؛ فلک جاوید کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 دن کی توسیع 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جمال الدین جمالی)زمان پارک میں اسلام آباد پولیس پر حملے کے مقدمے میں صنم جاوید کی بہن فلک جاوید کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 دنوں کی توسیع کر دی گئی۔
زمان پارک میں اسلام آباد پولیس پر حملے کے مقدمے میں فلک جاوید کوجوڈیشل ریمانڈختم ہونے پر جیل سے انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا گیا،انسداد دہشت گردی عدالت کے ڈیوٹی جج شاہد سکندر نے سماعت کی۔
پولیس نے ملزمہ کی جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کی استدعا کی،تفتیشی افسرنے کہاکہ ملزمہ کیخلاف مقدمہ کا سپلیمنٹری چالان تیاری کے مرحلہ میں ہے  جس پرعدالت نے فلک جاوید کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 دنوں کی توسیع کر دی۔

یہ بھی پڑھیں: شدید گرمی ؛ سورج کاپارہ 41 ڈگری تک جانے کی پیش گوئی
تفتیشی افسرکے مطابق ملزمہ اسلام آباد پولیس کے افسران پر زمان پارک میں حملہ میں ملوث ہے ،ملزمہ سے پیٹرول بم برآمد ہوا،اسلام آباد پولیس طلبی سمن کی تعمیل کیلئے بانی پی ٹی آئی کی رہائش گاہ آئی تھی ،مشتعل کارکنان نے پیٹرول بم پھینکے اور پولیس افسران کو زخمی کیا۔
پولیس پر حملے کا تھانہ ریس کورس میں مقدمہ نمبر 410/23 درج ہے۔