شدید گرمی ؛ سورج کاپارہ 41 ڈگری تک جانے کی پیش گوئی

Apr 25, 2026 | 14:08:PM
 شدید گرمی ؛ سورج کاپارہ 41 ڈگری تک جانے کی پیش گوئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)لاہور سمیت پنجاب بھر میں شدید گرمی نے شہریوں کو لپیٹ میں لے لیا ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گرمی کی شدت میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے، جس کے باعث معمولات زندگی متاثر ہونے لگے ہیں، شدید دھوپ اور گرم ہواؤں نے شہریوں کے لیے باہر نکلنا مشکل بنا دیا ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ زیادہ سے زیادہ 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔
 شہر قائد میں بھی موسم نسبتاً گرم ہے اورتیز دھوپ کے ساتھ موسم گرم اور مرطوب محسوس کیا جارہا ہے ،جنوبی پنجاب بھی شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے اور درجہ حرارت 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا ہے،جنوبی پنجاب کے شہر ملتان، رحیم یار خان اور بہاولپور شدید گرمی سے متاثرہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:مذاکرات کامیاب؛ٹرانسپورٹرز کا کرایوں میں 3سے 4 فیصد اضافے پر اتفاق

ملتان میں ہیٹ ویو کے باعث ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذہے،محکمہ موسمیات نے آئندہ دنوں میں گرمی کی شدت میں مزید اضافے کی پیشگوئی کی ہے،تاہم 26 اور 27 اپریل کو موسم میں بہتری،اور درجہ حرارت میں کمی کا امکان ہے۔