مذاکرات کامیاب؛ٹرانسپورٹرز کا کرایوں میں 3سے 4 فیصد اضافے پر اتفاق
من مانے اضافے کی اجازت نہیں ، زائد کرایہ وصولی پر سخت کارروائیاں ہوں گی؛سیکرٹری آر ٹی اے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(طاہرجمیل) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے بعدٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں 3سے 4 فیصد اضافے پر اتفاق کرلیا۔
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعدکرایوں میں اضافے کیلئے ٹرانسپورٹ ہاؤس میں اہم بیٹھک ہوئی،سیکرٹری آر ٹی اے اور ٹرانسپورٹرز کے مابین مذاکرات میں ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں 3سے 4 فیصد اضافے پر اتفاق کرلیا۔
سیکرٹری آر ٹی اے رانا محسن نے اس موقع پر کہاکہ کسی کو من مانے اضافے کی اجازت نہیں دیں گے،4 فیصد سے زائد کرایہ وصولی پر سخت کارروائیاں ہوں گی۔
یہ بھی پڑھیں:گھریلوجھگڑاخونی تصادم میں بدل گیا،خاتون اور بچے سمیت چار افراد جاں بحق
سیکرٹری آر ٹی اے رانا محسن نےاس موقع پر مزیدکہاکہ ٹرانسپورٹرز نئے کرائے نامے آویزاں کر کے عملدرآمد شروع کریں گے،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 7.27 فیصد اضافہ ہواہے۔