تاجر تنظیمیں متحد ،بھارت کے خلاف کل پورے پاکستان میں ہڑتال ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن

Apr 25, 2025 | 13:02:PM
تاجر تنظیمیں متحد ،بھارت کے خلاف کل پورے پاکستان میں ہڑتال ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ کل پورے ملک میں ہڑتال ہو گی، جس پر تمام تاجر تنظیمیں متحد ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ اتحاد پیغام دے گا کہ ہم غزہ میں اسرائیلی کارروائیوں کے خلاف ہیں، ہم اسرائیل اور بھارت کے خلاف ہیں۔

حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ اس وقت خطے اور خلیج کی صورتِ حال تشویش ناک ہے، بھارت کے مقبوضہ کشمیر  میں فالس فلیگ آپریشن کے بعد حالات زیادہ خراب ہوئے۔

امیرِ جماعتِ اسلامی نے کہا ہے کہ بھارت کی ہر چیز میں اسرائیل ہوتا ہے اور اس کے پیچھے امریکا، یہ ٹرائیکا خوفناک کھیل کھیل رہا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ آج بھارت کے خلاف پورے ملک میں ریلیاں نکالی جائیں گی، بھارت کا فالس فلیگ آپریشن نیا نہیں، بھارت پہلے بھی یہ کر چکا ہے۔

مزید پڑھیں:اب20 سال سے پرانی گاڑیاں موٹروے پر نہیں چلنے دیں گے، وفاقی وزیر مواصلات