سرگودھا: گھر میں کھڑے رکشے میں سلنڈر دھماکہ،5 افراد زخمی

Apr 25, 2025 | 11:37:AM
سرگودھا: گھر میں کھڑے رکشے میں سلنڈر دھماکہ،5 افراد زخمی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سرگودھا میں گھر میں کھڑے رکشے میں ایل پی جی سلنڈر دھماکا ہوا ہے، دھماکے میں 2 خواتین اور 1 بچے سمیت 5 افراد زخمی ہو گئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق یہ واقعہ سرگودھا میں درگاہ سائیں کے قریب سلیمان پورہ کے ایک گھر میں پیش آیا، جہاں گھر میں کھڑے رکشے میں لگے ایل پی جی سلنڈر دھماکے سے پھٹ گیا۔

دھماکے کے نتیجے میں زخمی 5 افراد کو ڈی ایچ کیو ٹیچنگ اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

دھماکے کی وجہ رکشے کے سلنڈر سے گیس لیکیج بتائی جا رہی ہے۔

مزید پڑھیں: تھائی پولیس کا طیارہ سمندر میں گر گیا،6 ہلاک