خیبرپختونخوا سول سرونٹ پروموشن پالیسی2009ء میں ترمیم
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)خیبرپختونخوا سول سرونٹ پروموشن پالیسی 2009ء میں ترمیم کردی گئی۔
محکمہ اسٹیبلشمنٹ نے سول سرونٹ پروموشن پالیسی میں ترمیم کا نوٹیفکیشن جاری کردیاہے،سول سرونٹ پروموشن پالیسی کےسیریل نمبر4 کی شق ڈی میں ترمیم کی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ترمیم وفاقی وصوبائی حکومت، خودمختارو نیم خودمختاراداروں میں ڈیپوٹیشن پر ملازمین سے متعلق ہے ،ڈیپوٹیشن پر کام کرنے والے ملازمین کو ترقی کیلئے زیرغور لایا جائے گا۔
یہ بھی پٖڑھیں:سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت آغاز ، ڈالر 281 روپے کا ہو گیا
ڈیپوٹیشن پر ترقی کی صورت میں ملازمین کو اپنے اصل ڈیپارٹمنٹ میں واپس جانا ہوگا،ڈیپوٹیشن سرکاری ملازمین کی اعلیٰ عہدوں پر سنیارٹی برقرار رہےگی۔