کورونا کے دوران معطل ہونیوالی خوشحال خٹک ایکسپریس 5 سال بعد بحال

Apr 25, 2025 | 10:14:AM
کورونا کے دوران معطل ہونیوالی خوشحال خٹک ایکسپریس 5 سال بعد بحال
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)کورونا وبا کے دوران معطل کی جانے والی مسافر ٹرین خوشحال خان خٹک ایکسپریس پانچ سال بعد بحال کردی گئی۔

پشاور تا کراچی چلنے والی ٹرین کو خصوصی طور پر رنگ برنگی جھنڈیوں سے سجایا گیا، اور بھکر میں اسٹیشن پر لوگوں کی بڑی تعداد نے ٹرین کا شاندار استقبال کیا۔

ریلوے حکام کے مطابق خوشحال ایکسپریس لاکھوں مسافروں کو براہِ راست سفری سہولیات فراہم کرتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:حجاج کرام کیلئے ٹھنڈے احرام متعارف کرانے کی تیاریاں مکمل

یہ ٹرین پشاور سے کراچی کے درمیان چلائی جا رہی ہے، اور اس کا روٹ بھکر، کوٹری، دادو، لاڑکانہ، جیکب آباد، کندھ کوٹ، کشمور، راجن پور، ڈیرہ غازی خان، کوٹ ادو، کوٹ سلطان، لیہ، کندیاں، میانوالی، جنڈ، اٹک سٹی جنکشن، نوشہرہ اور پشاور شامل ہے۔