وزیراعظم شہباز شریف کا خالد مقبول صدیقی سے رابطہ، تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی 

Apr 25, 2023 | 21:28:PM
وزیراعظم شہباز شریف کا خالد مقبول صدیقی سے رابطہ، تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی 
کیپشن: شہبازشریف اور خال مقبول صدیقی، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے اجلاس نے سیاسی حلقوں میں کھلبلی پیدا کر دی ،حکومت اتحادی جماعت کو منانے کیلئے سرگرم ہو گئی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے کنونیئرایم کیو ایم خالد مقبول سے ٹیلیفونک رابطہ کیا،وزیر اعظم نے ایم کیو ایم کے تمام تحفظات جلد دور کرنے کی یقین دہانی کرادی۔
ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم کا وفد کل اسلام آباد میں وزیراعظم شہباز شریف اور وفاقی وزراسے ملاقات کرے گا،ایم کیو ایم وفد میں خالد مقبول صدیقی ،امین الحق ،فاروق ستار اور جاوید حنیف شامل ہونگے،ایم کیو ایم وفد وزیراعظم کو مردم شماری سے متعلق اپنے تحفظات سے آگاہ کرے گا ۔

یہ بھی پڑھیں: سابق آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کا کورٹ مارشل کیا جائیگا یا نہیں؟