سابق آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کا کورٹ مارشل کیا جائیگا یا نہیں؟

Apr 25, 2023 | 21:16:PM
سابق آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کا کورٹ مارشل کیا جائیگا یا نہیں؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )سابق آرمی چیف جنرل قمر جاویدباجوہ اور سابق ڈی جی آئی  ایس آئی جنرل فیض حمید کےخلاف کورٹ مارشل کیے جانے کی افواہیں اور خبروں پر  ترجمان پاک فوج میجر جنرل احمد شریف نے اہم بیان جاری کر دیا ہے۔

تفصیلات کےمطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) میجر جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ پاک فوج کا اندرونی تادیبی کارروائی کا نظام حقائق کی بنیاد پر چلتا ہے، آرمی سے متعلق خبر کا مصدقہ ذریعہ صرف آئی ایس پی آرکی پریس ریلیز ہے، اس حوالے سے مفروضوں اور قیاس آرائیوں پر نہ جائیں، سوشل میڈیا پر آئی ایس پی آر کے فیک اکاؤنٹس بھی موجود ہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کامزید کہنا تھا کہ پاک فوج کا اندرونی تادیبی کارروائی کا نظام حقائق کی بنیاد پر چلتا ہے، پاک فوج اپنے لوگوں کے خلاف تادیبی کارروائیاں قیاس آرائیوں پر نہیں کرتی ہے۔