مجرموں سے ساز باز کرنے والے پولیس آفیسرز اور اہلکاروں کا سپیشل کورٹ مارشل ہوگا: مریم نواز

Apr 13, 2024 | 16:35:PM
مجرموں سے ساز باز کرنے والے پولیس آفیسرز اور اہلکاروں کا سپیشل کورٹ مارشل ہوگا: مریم نواز
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ کرپٹ اور مجرموں سے ساز باز کرنے والے پولیس آفیسرز اور اہلکاروں کا سپیشل کورٹ مارشل ہوگا، کسی سے بھی کسی قسم کی رعائت نہیں برتی جائے گی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت مری میں خصوصی اجلاس ہوا جس میں صوبہ بھر میں امن و امان کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، اجلاس میں سینٹر منسٹر مریم اورنگزیب ، چیف سیکرٹری، ہوم سیکرٹری، آئی جی پنجا ب،اے آئی جی، کمشنر ، سی سی پی او،ار پی او اور دیگر حکام نے شرکت کی۔ 

اجلاس میں انسپکٹر جنرل پنجاب  پولیس نے امن امان کی مجموعی صورت حال پر بریفنگ دی، آرگنائزڈ اور سائبر کرائم کے خاتمے کےلئے سپیشل یونٹ قائم کرنےاور آئی ٹی ٹریننگ کا اصولی فیصلہ بھی کیا گیا جبکہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے اقدامات کے لئے تجاویز اور سفارشات پیش کیے گیے۔

پولیس میں کرپشن اور غیر پیشہ ورانہ رویے کی نشاندھی کے لئے سپیشل آڈٹ سسٹم نافذ کرنے کی منظوری ،کرپٹ اور مجرموں سے ساز باز کرنے والے پولیس آفیسرز اور اہلکاروں کا سپیشل کورٹ مارشل ہوگا،پولیس کی طرف سے رشوت مانگنے پر سی ایم کے سپیشل ڈیش بورڈ پر شکایت درج ہو سکے گی، سمگلنگ روکنے کے لئے باڈر سیکیورٹی فورسز قائم کرنے کی تجویز پر غور کیا گیا ،ہر کرائم کے لئے فنکشنل سپیشلائزڈ پولیس فورس قائم کرنے کا اصولی فیصلہ کیا گیا۔ 

 علاوہ ازیں منشیات کے خاتمے کےلئے مہم مسلسل جاری رکھنے، عورتوں اور بچوں سے زیادتی کے مقدمات میں سزائے موت کے لئے قانون سازی ، پنجاب میں ناجائز اسلحہ کلچر کے خاتمے کے لئے اقدامات کی ہدایت اور  قوانین میں ترمیم کا فیصلہ بھی کیا گیا ۔ 

  وزیر اعلیٰ  مریم نواز  کی جانب سے پتنگ بازی اور دھاتی تار کے سدباب کے لئے مزید فول پروف انتظامات کرنے کا حکم دیا گیا۔

 انہوں نے کہا کہ پنجاب کے ہر شہری کا تحفظ حکومت کی بنیادی ذمہ داری ہے، پولیس کو جدید اسلحہ ،الات گاڑیاں نائٹ ویژن اور ڈرون فراہم کرینگے ، دہشت گردی ، سمگلنگ اور گینگز کے مستقل خاتمے کیلئے موثر کارروائی یقینی بنائی جائے ، پراسکیوشن اور انوسٹی گیشن کا سسٹم میں بہتری کی ضرورت ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں :   پنجاب میں شدید بارشوں کی پیشگوئی، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا