پنجاب حکومت کا روٹی کی قیمت میں مزید ایک روپیہ کمی کا اعلان

May 10, 2024 | 21:43:PM
پنجاب حکومت کا روٹی کی قیمت میں مزید ایک روپیہ کمی کا اعلان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(بسام سلطان) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے عوام کو مزید ریلیف دے دیا، روٹی کی قیمت میں مزید 1 روپیہ کمی کا اعلان کر دیا، اب روٹی 16 کے بجائے 15 روپے میں ملے گی، لاہور انتظامیہ اور نان بائی ایسوسی ایشن کے مذاکرات کامیاب ہوگئے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب روٹی قیمت ریلیف پروگرام میں ایک اور بڑا فیصلہ ہو گیا، روٹی 16 روپے کی بجائے 15 روپے ملے گی، ضلعی انتظامیہ اور نان بائی ایسوسی ایشن کے مذاکرات کامیاب ہو گئے، روٹی کی نئی قیمت کے فوری اطلاق پر اتفاق بھی ہو گیا۔

 ترجمان ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ گندم کی فراوانی اور آٹے کی کم ہوتی قیمت کے پیش نظر فیصلہ کیا گیا، نان بائی ایسوسی ایشن سے روٹی کی نئی قیمت پر اتقاق رائے ہوا، روٹی کی نئی قیمت تمام تندوروں پر واضح جگہ آویزاں کرنے پر بھی اتفاق ہوا۔

ترجمان ضلعی انتظامیہ کا مزید کہنا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت کے مطابق ضلعی انتظامیہ ریلیف کی بنیادی سطح تک فراہمی کے لیے متحرک ہے، شہری روٹی قیمت کی شکایت وزیر اعلیٰ پنجاب ہیلپ لائن 080002345 پر اندراج کروائیں۔