کورونا مزید 118 افراد کی جان لے گیا، 5611 نئے کیسز رپورٹ

Apr 25, 2021 | 09:23:AM
کورونا مزید 118 افراد کی جان لے گیا، 5611 نئے کیسز رپورٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) پاکستان بھر میں عالمی وبا کورونا کے باعث مزید 118 افراد جان کی بازی ہار گئے، جبکہ ملک بھر 5611 نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق  حکومت پاکستان کی ویب سائٹ کی جانب سے جاری کئے گئے اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ  گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 55128 ٹیسٹ کئے گئے جس میں سے 5611 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ وائرس سے مزید 118 افراد انتقال کر گئے۔سرکاری پورٹل کے مطابق مک میں کورونا وائرس مثبت آنے کی شرح 10.17 فیصد رہی۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 17117 ہو گئی ہے اور مجموعی کیسز 7 لاکھ 95627 تک جاپہنچے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت: روزہ رکھ کر 4 ماہ کی حاملہ نرس کرونا مریضوں کی خدمت میں مصروف