بھارت: روزہ رکھ کر 4 ماہ کی حاملہ نرس کرونا مریضوں کی خدمت میں مصروف

Apr 25, 2021 | 08:50:AM
بھارت: روزہ رکھ کر 4 ماہ کی حاملہ نرس کرونا مریضوں کی خدمت میں مصروف
کیپشن: نرس عائزہ مستری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)بھارت کی ریاست گجرات میں چار ماہ کی حاملہ نرس نے انسانیت کی خدمت کی اعلیٰ مثال قائم کی ہے ، مسلمان نرس روزہ رکھ کر  کورونا کے مریضوں کے علاج میں مصروف ہے۔
بھارتی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست گجرات کے علاقے سورت میں چار مہینے کی ایک حاملہ نرس مسلسل مریضوں کی دیکھ بھال کر رہی ہیں ۔ اس سے بھی بڑی بات یہ ہے کہ یہ نرس ماہ رمضان کا روزہ بھی رکھ رہی ہے ۔بھارت میں کورونا کا قہر مسلسل بڑھ رہا ہے ۔ ہر طرف لوگ پریشان ہیں ۔ ایسے میں بہت سے لوگ ایسے بھی ہیں جو اس مشکل وقت میں بھی لوگوں کی مدد کیلئے بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں اور لوگوں کیلئے انسانیت کی مثال پیش کررہے ہیں ۔ انہیں میں سے ایک گجرات کی عائزہ مستری بھی ہیں جو چار ماہ کی حاملہ ہیں لیکن پھر بھی مسلسل مریضوں کی دیکھ بھال کررہی ہیں ۔رپورٹ کے مطابق اس عائزہ مستری چار ماہ کی حاملہ ہیں ۔ اس کے باوجود وہ مسلسل سورت کے کورونا کیئر سینتر میں ڈیوٹی نبھا رہی ہیں ۔عائزہ مستری کا کہنا ہے کہ میں نرس کی طرح اپنی ڈیوٹی کررہی ہوں ، میرے لئے لوگوں کی خدمت ہی سب سے بڑی عبادت ہے ۔واضح رہے کہ ان دنوں پورے بھارت میں کورونا وائرس کی وجہ سے حالات انتہائی خراب ہوتے جارہے ہیں ۔ لاکھوں کی تعداد میں ہر روز نئے کورونا کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں ۔ ہسپتالوں میں آکسیجن اور بیڈز کی قلت پیدا ہوگئی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی ، لاہور اور اسلام آباد میں آج  افطار  کے اوقات