10 سال میں 1 ارب انسان نما روبوٹس تیار ہو جائیں گے ،ایلون مسک کا دعویٰ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)دنیا کے امیر ترین شخص اور ٹیسلا کے سی ای او ایلون مسک نے کہا ہے کہ چند برسوں میں انسان نما روبوٹس کا استعمال اتنا بڑھ جائے گا کہ آنے والے دونوں میں لوگ اپنے معمر والدین اور بچوں کی دیکھ بھال کے لیے ذاتی روبوٹس استعمال کریں گے۔
ایلون مسک نے کہا کہ بچوں کی تعلیم سمیت بہت سے دیگر امور بھی روبوٹس ہی کے ذریعے انجام د یئےجائیں گے۔
مزید پڑھیں:آئی فون20 پرومیکس کیسا ہے؟ خاص فیچرز کی جھلک نے کس کس کو دیوانہ کر دیا؟
ایلون مسک نے دعویٰ کیا کہ 10 سال میں انسان نما روبوٹس کی تعداد ایک ارب تک پہنچ جائے گی۔
انسان نما روبوٹس کی تعداد 15 برس میں 10 ارب اور 20 سال میں 100 ارب تک پہنچ جائے گی۔
ایلون مسک نے مشورہ دیا کہ ممکن ہو تو چین ضرور جائیں، وقت محدود ہو تو شنگھائی اور بیجنگ ضرور جائیں۔