ملائیشیا کے چیف آف ڈیفنس فورسز کی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے ملاقات،عالمی و علاقائی سیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال

Sep 24, 2025 | 20:49:PM
ملائیشیا کے چیف آف ڈیفنس فورسز کی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے ملاقات،عالمی و علاقائی سیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ملائیشیا کے چیف آف ڈیفنس فورسز کی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے جوائنٹ اسٹاف ہیڈکوارٹرز میں ملاقات،عالمی و علاقائی سیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا،دفاع اور سیکیورٹی شعبوں میں نئے تعاون کے مواقع پر زور دیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں عسکری رہنماؤں نے عسکری تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا،مہمان جنرل نے پاک افواج کے پیشہ ورانہ معیار اور دہشت گردی کے خلاف قربانیوں کو سراہا،ملائشین چیف آف ڈیفنس فورسز کو پاک افواج کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔ 

یہ بھی پڑھیں:انٹربینک میں امریکی ڈالر کی قدر میں معمولی اضافہ ،اوپن مارکیٹ میں قیمتیں برقرار