سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے طلبہ کیلئےخصوصی پیکیج ،فیس معاف

 متاثرہ اضلاع میں یونیورسٹیوں میں رجسٹریشن اورہونہار سکالرشپ کیلئےدرخواست دینے کی تاریخ  میں بھی توسیع 

Sep 24, 2025 | 15:18:PM
سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے طلبہ کیلئےخصوصی پیکیج ،فیس معاف
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(راؤ دلشاد )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے طالب علموں کے لیے خصوصی پیکیج کی منظوری دیتے ہوئے  ایک سمسٹر کی فیس معاف کر دی ۔
سیلاب سے متاثرہ اضلاع کے بی ایس فرسٹ ایئر کے طلباء کی داخلہ فیس معاف کر دی گئی ہے،سیلاب  سےمتاثرہ مظفرگڑھ، ملتان، لودھراں، وہاڑی، سیالکوٹ، نارووال، گجرات، چنیوٹ اور قصور کے طلباء کی سال اوّل کی فیس معاف کی گئی ہے۔
اس کے علاوہ سیلاب سے متاثرہ ان اضلاع میں واقع تمام یونیورسٹیوں میں رجسٹریشن کی آخری تاریخ میں بھی 20 دن  اورہونہار اسکالرشپ کے لیے درخواست دینے کی آخری تاریخ  میں ایک ماہ کی توسیع کردی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ایم فائیو موٹروے کی بندش کا 11واں روز،بحالی میں کتناوقت لگے گا؟
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے یہ پیکج سیلاب سےمتاثرہ علاقوں کے طلباء کے والدین کی مالی مشکلات کم کرنے اور نوجوانوں کی سہولت کے لیے دیاہے۔

اس حوالے سے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کاکہناہے کہ سیلاب کی تباہی کے دوران اپنے بچوں اور بچیوں کی تعلیم متاثر نہیں ہونے دوں گی، پوری کوشش جاری ہے کہ سیلاب متاثرین کی پوری مدد یقینی ہو، جلد بحالی اور نقصانات کا ازالہ ہو۔