ایم فائیو موٹروے کی بندش کا 11واں روز،بحالی میں کتناوقت لگے گا؟

Sep 24, 2025 | 15:04:PM
ایم فائیو موٹروے کی بندش کا 11واں روز،بحالی میں کتناوقت لگے گا؟
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( احمر خان)جلالپور پیر والا انٹرچینج کے قریب سیلاب سے متاثرہ ایم فائیو موٹروے کی ملتان سے اوچ شریف تک بندش کو 11روزہوگئے اورابھی اس کی مرمت اوربحالی میں ایک ماہ لگ سکتاہے۔
ترجمان موٹروے کے مطابق موٹروے کی مرمت اور بحالی میں ایک ماہ کا وقت لگ سکتا ہے، اس دوران شہری متبادل راستہ اختیار کریں۔

یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی کارکن فلک جاوید کو گرفتار کر لیا گیا
ترجمان موٹروے کے مطابق شہری شاہ شمس انٹرچینج سے قومی شاہراہ کی جانب راستہ اختیار کرسکتے ہیں، اوچ شریف انٹرچینج سے دوبارہ موٹروے ایم فائیو پر سفر کرسکتے ہیں،اس کے علاوہ شیر شاہ انٹرچینج سے دوبارہ موٹروے ایم فائیو کو بھی جوائن کرسکتے ہیں۔