میئر کراچی کوئی کام صحیح طریقے سے کردیں تو ہزاروں ڈالر انعام رکھنا چاہیے:فاروق ستار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما فاروق ستارنے پیپلز پارٹی اور میئر کراچی پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہا کہ کتنے منصوبے ایسے ہیں جو پیپلز پارٹی نے مکمل نہیں کیے میں گنوا سکتا ہوں اور یہ بھی کہا کہ وہاب مرتضیٰ کوئی کام صحیح طریقے سے کردیں تو ہزاروں ڈالر انعام رکھنا چاہیے۔
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ گرین لائن کا منصوبہ چند ماہ میں مکمل ہونا تھا، 18 ستمبر کو گرین لائن منصوبے پر کام روک دیا گیا، 2017 میں گرین لائن کی این او سی لی گئی تھی اس کام کو زبردستی روکا گیا تھا کیونکہ اس کا سہرا ایم کیو ایم کو ملتا ہے، جو کراچی کے میئر وہاب مرتضیٰ ہیں ان سے یہ بات ہضم نہیں ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی کارکن فلک جاوید کو گرفتار کر لیا گیا
فاروق ستار کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت ریڈ لائن کے منصوبے میں ابھی پھنسی ہوئی ہے، پیپلز پارٹی سے عوامی منصوبے میں ریلیف کی توقع نہ کی جائے,انہوں نےمزید کہا کہ 2008 سے اب تک یہ کے فور منصوبے پر بیٹھے رہے مگر کچھ نہیں ہوسکا، کے فور منصوبہ مکمل ہونے جارہا ہے یہ صرف ایم کیو ایم کی وجہ سے ہو رہا ہے، ایک مسئلہ ہے کہ پانی تو آ جائے گا مگر اس کی تقسیم کا کیا ہوگا۔