دہشتگردوں کا مقابلہ کرتے شہید ہونے والے سپاہی شکیل شفقت فوجی اعزاز کیساتھ سپرد خاک

Sep 24, 2023 | 23:45:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) شمالی وزیرستان میں گزشتہ روز دہشتگردوں کا مقابلہ کرتے شہید ہونے والے سپاہی شکیل شفقت شہید کو پورے فوجی اعزاز کیساتھ آبائی گاؤں میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

پاک آرمی کے تعلقات عامہ کے ادارے آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں دہشتگردوں کا مقابلہ کرتے ہوئے گزشتہ روز شہید ہونے والے سپاہی شکیل شفقت شہید کی نماز جنازہ آج شہید کے آبائی گاؤں کبیر والا ضلع خانیوال میں ادا کردی گئی، شہید کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: عمران نے سیاسی مخالفین کی بجائے افواج پاکستان کو ٹارگٹ کیا ، فردوس عاشق اعوان

نماز جنازہ میں عسکری و سول حکام، شہید کے عزیز واقارب اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔