تحریک انصاف کا انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ عدالتیں کریں گی: انوارالحق کاکڑ

Sep 24, 2023 | 20:44:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اسد ملک) نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے رہنماؤں کا انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ عدالتیں کریں گی۔

نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے افضل چوہدری اور مظہر برلاس سے لندن میں ملاقات کی۔ ملاقات میں نگران وزیراعظم کا کہنا تھا کہ تمام سیاسی جماعتیں انتخابات میں حصہ لیں گی، ابھی تک کوئی سیاسی ملاقات نہیں ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کے بغیر انتخابات؛ تحریک انصاف کا نگران وزیراعظم پر شدید ردعمل آگیا

نگران وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کے انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ عدالتیں کریں گی۔