’کتنی پیاری آنکھیں’، یشما گل کی آنکھوں کے شعیب اختر بھی معترف

Sep 24, 2023 | 13:24:PM
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بالر شعیب اختر نے پاکستانی اداکارہ یشما گل کی آنکھوں کی تعریف کردی۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بالر شعیب اختر نے پاکستانی اداکارہ یشما گل کی آنکھوں کی تعریف کردی۔

سوشل میڈیا پر مختصر دورانیے پر مشتمل ویڈیو کلپ گردش کررہا ہے جس میں اداکارہ  یشما گل اور راولپنڈی ایکسپریس کے لقب سے مشہور شعیب اختر ایک سیٹ پر موجود ہیں۔

ویڈیو میں اداکارہ یشما گل کو نہایت خوش انداز میں کہتے سناجاسکتا ہے کہ 'مجھے آج سے پہلے کبھی میری آنکھوں کی اس سے بہتر تعریف سننے کو نہیں ملی کہ میری آنکھیں شعیب اختر سر سے ملتی ہیں'۔

مزید پڑھیں: ہانیہ عامر کے گانا ’چلیا‘ پر رقص نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی 

اداکارہ کے یہ الفاظ کہنے کی دیر تھی کہ ساتھ ہی کھڑے  سابق فاسٹ بالر شعیب اختر نے کیمرے کے نزدیک آکر یشما کی آنکھوں کی تعریف کر ڈالی۔

شعیب اختر بھی یشما گل کی بات سے متفق نظر آئے اور اداکارہ کی آنکھوں کو اپنی آنکھوں سے مشابہہ قرار دیتے ہوئے تعریفی جملے کہہ دیے۔