ہانیہ عامر کے گانا ’چلیا‘ پر رقص نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی 

Sep 24, 2023 | 11:45:AM
 پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر نے ایک مرتبہ پھر بالی وڈ کے ’بادشاہ‘ شاہ رخ خان کی فین گرل ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے ان کے گانے ’چلیا‘ پر رقص کرتے ہوئے ویڈیو جاری کردی۔ 
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر نے ایک مرتبہ پھر بالی وڈ کے ’بادشاہ‘ شاہ رخ خان کی فین گرل ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے ان کے گانے ’چلیا‘ پر رقص کرتے ہوئے ویڈیو جاری کردی۔ 

اداکارہ ہانیہ عامر کے چاہنے والے صرف پاکستان میں ہی نہیں بلکہ بھارت میں بھی ہیں، دونوں ہی ممالک میں ہانیہ کی شہرت یکساں ہے اور اسی سبب ان کے ہر ڈرامے اور سوشل میڈیا پوسٹ کی دھوم دونوں ممالک میں ہی مچتی ہے۔

حال ہی میں اداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک نئی پوسٹ جاری کی ہے جس میں شامل ایک تصویر میں وہ خوشی کا اظہار کرتی ہوئی گلوکارہ یشل شاہد کے کندھے پر بیٹھی ہوئی ہیں جبکہ ایک ویڈیو میں وہ شاہ رخ خان کی رواں ماہ ریلیز ہونے والی بلاک بسٹر فلم ’جوان‘ کے گانے ’چلیا‘ پر رقص کرتی ہوئی دیکھی جاسکتی ہیں۔

مذکورہ ویڈیو میں اداکارہ ایک ایل ای ڈی اسکرین کے آگے کھڑی ہیں جس پر گانا ’چلیا‘ لگایا ہوا ہے اور وہ وجاہت رؤف کے بیٹے نائل وجاہت اور یشل شاہد کے ساتھ اپنی دھن میں مست گانے کے ہوک اسٹیپز کرتی نظر آرہی ہیں۔  ہانیہ عامر اس ویڈیو میں ’چلیا‘ سے بے حد لطف اندوز ہوتے ہوئے ڈانس کر رہی ہیں اور شاہ رخ خان کے انداز میں ہی اس رقص کو کرتی دیکھی جاسکتی ہیں۔

اس پوسٹ کے کمنٹ سیکشن میں ان کے مداحوں کی ایک بڑی تعداد پہنچ چکی ہے جو اداکارہ کی اداؤں اور ان کے رقص کی تعریف کرتی نظر آرہی ہے۔ ایک انسٹاگرام صارف نے لکھا کہ ’میں تو چلیا ہانیہ کی اور‘ ، جبکہ ایک دوسرے صارف نے لکھا کہ ’ ہم ہانیہ کے فین اور ہانیہ شاہ رخ خان کی فین۔‘

مزید پڑھیں: ہمارا بیانیہ عام آدمی سے ہٹ کر نہیں ہوسکتا:رانا ثنا اللہ

اس پوسٹ پر ہانیہ کے بھارتی مداحوں نے بھی جم کر کمنٹس کیے ہیں، ایک بھارتی مداح نے لکھا کہ ’ ہانیہ بھارت کا ویزا ملنے میں مشکل ہو تو بتا دینا‘ ، جبکہ ایک اور بھارتی پرستار نے لکھا کہ ’ہانیہ دے دو ، اننیا لے لو۔‘