ورلڈ کپ،سیمی فائنلز کون کون کھیلے گا؟بڑی پیشگوئی سامنے آگئی

Sep 24, 2023 | 11:51:AM
ورلڈ کپ،سیمی فائنلز کون کون کھیلے گا؟بڑی پیشگوئی سامنے آگئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)جنوبی افریقا کے سابق بیٹر ہاشم آملہ نے کرکٹ ورلڈ کپ کی 4 سیمی فائنلسٹ ٹیموں سے متعلق پیشگوئی کر دی۔

اس حوالے سے ہاشم آملہ کا کہنا ہے کہ پاکستان، بھارت، جنوبی افریقا اور انگلینڈ کی ٹیمیں سیمی فائنل کھیلیں گی، ان ٹیموں کے پاس طاقت اور قابلیت ہے، جنوبی افریقا کرکٹ ٹیم کو کھیل پر فوکس کرنے کی ضرورت ہے، ارد گرد جو ہو رہا ہے اس کے بارے میں سوچنے کی ضرورت نہیں۔

ضرورپڑھیں:پٹرول،ڈیزل سستا؟نگران حکومت نے عوام کو امید دلا دی
واضح رہے کہ آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 5 اکتوبر سے بھارت میں شروع ہو گا۔پاکستان اپنا پہلا میچ 6 اکتوبر کو نیدرلینڈز کے خلاف کھیلے گا جب کہ بھارت کے خلاف پاکستانی ٹیم 14 اکتوبر کو میدان میں اترے گی۔

اس سے قبل بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی ہربھجن سنگھ نے کہا تھا کہ  لوگ کہہ رہے ہیں کہ پاکستان سیمی فائنل میں پہنچ سکتا ہے لیکن 50 اوور کے فارمیٹ میں، وہ محض ایوریج ٹیم ہے، پاکستان ٹیم ٹی ٹوئنٹی میں اچھی کرکٹ کھیلتی ہے۔