پٹرول،ڈیزل سستا؟نگران حکومت نے عوام کو امید دلا دی

Sep 24, 2023 | 11:11:AM
پٹرول،ڈیزل سستا؟نگران حکومت نے عوام کو امید دلا دی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24urdu.com
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)مہنگے تیل سے پریشان شہریوں کو خوشخبری ملے گی یا امیدوں پر پانی پھر جائے گا،عوام نے یکم اکتوبر پر نظریں جمالیں ۔

کراچی میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے نگران وزیر صنعت گوہر اعجاز نے بتایا کہ کرنسی مستحکم ہوئی ہے تو اس کے نتائج بھی اچھے آئیں گے۔

ان کا کہنا تھا غیر قانونی طور پر باہر ڈالر بھیجنے والوں کو روکنے سے بہتری آئی ہے، ڈالر کی قدر کم ہونے سے عوام کو ریلیف ملے گا۔انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر کم ہوئی ہے، اقدامات کی وجہ سے کرنسی اپنی جگہ پر آگئی ہے، امید ہے پہلی تاریخ کو پیٹرول کی قیمتوں پر خوشخبری آئے گی۔

ضرورپڑھیں:یوٹیوب نے ویڈیو ایڈیٹنگ ایپ متعارف کرا دی

نگران وفاقی وزیر کا کہنا تھا ہماری ذمہ داری ہے کہ صنعت اور تجارت کا خیال رکھیں، اسپیشل انویسٹمنٹ فیسی لٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی) میں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سے بڑی سرمایہ کاری آ رہی ہے۔

دوسری جانب گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ گوہر اعجاز پر میرا ہی نہیں پورے ملک کے صنعتکاروں کا اعتماد ہے، معاشی اور معاشرتی مسائل 75سال سے ہیں، گوہر اعجاز 90 دن میں حل نہیں کر سکتے۔