سجل علی کی پسندیدہ اداکارہ کون ہیں ؟اداکارہ نے بتادیا

Sep 23, 2023 | 23:56:PM
سجل علی کی پسندیدہ اداکارہ کون ہیں ؟اداکارہ نے بتادیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستان کی خوبرو اداکارہ سجل علی نے کہا ہے کہ شبانہ اعظمی میری پسندیدہ اداکارہ ہیں اورمیری خواہش ہے کہ میں بھی ان کی طرح کام کر کے اپنا مقام بناؤں۔

تفصیلات کے مطابق ایک انٹر ویو میں اداکارہ نے کہا کہ کہ بھارت میں میری پہلی فلم " موم"کے دوران سری دیو ی نے جس قدر محبت اور شفقت کا مظاہرہ کیا میں اسے زندگی بھر فراموش نہیں کر سکوں گی۔

انہوں نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ بھارت اور پاکستان میں امن کی ایسی فضاءقائم ہونی چاہیے جس سے دونوں ممالک میں بسنے کروڑوں لوگ مفلسی کی زندگی سے نکل کر خوشحال مستقبل دیکھیں۔جنگ سے کبھی بھی مسائل حل نہیں ہوتے اس لئے بھارت کو جارحانہ رویے اپنانے کی بجائے مذاکرات کی میز پر آنا چاہیے اور اس سے دونوں ممالک ہی پورے خطے کو فائدہ ہوگا۔ 

یہ بھی پڑھیں:"بیوی کے علاوہ مرد کی بہتر تربیت کوئی نہیں کر سکتا"، خلیل الرحمن قمر