"بیوی کے علاوہ مرد کی بہتر تربیت کوئی نہیں کر سکتا"، خلیل الرحمن قمر

Sep 23, 2023 | 23:41:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستانی معروف ڈراما نگار و لکھاری خلیل الرحمن قمر نے کہا ہے کہ اچھی و نیک بیوی خدا کی نعمت ہے ،اہلیہ کے علاوہ کوئی بھی مرد کی بہتر تربیت نہیں کر سکتا۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کے شو میں گفتگو کرتے ہوئے خلیل الرحمن قمر نے کہا کہ اچھا ڈرامہ یاسکرپٹ لکھنا صرف اچھی اردو لکھنے سے نہیں لکھا جا سکتا، نئے آنیوالے لکھاریوں کو سمجھنا چاہئے کہ اچھی تحریر لکھنا قدرت کا تحفہ ہوتا ہے، وہ دوسروں کی دیکھا دیکھی تحریری نہ لکھیں۔انہوں نے کہا کہ فائزہ افتخار اور عمیرہ احمد اچھی لکھاری ہیں جبکہ ان کے علاوہ بھی دیگر ڈراما ساز چھے اسکرپٹ لکھ رہے ہیں۔

انہوں نے لکھاریوں کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ پروڈیوسرز یا ہدایت کار کے دباﺅ میں آکر نہ لکھیں، وہ اپنی مرضی سے غیرت کرکے کہانیاں لکھیں۔انہوں نے کہا کہ میں نے کبھی کسی پروڈیوسر کی ہدایات کے مطابق نہیں لکھا ،اسی وجہ سے مشکل وقت کا بھی سامنا کرنا پڑا اور بھوک برداشت کی۔ انہوں نے کہا کہ میرے لکھے گئے مقبول ڈرامے میرے پاس تم ہو کی کامیابی میں میرے بعد دوسرا بڑا ہاتھ ہمایوں سعید کا ہے۔

انہوں نے مذکورہ ڈرامے میں بے وفائی کرنے والے افراد کو سزا بھی دی۔انہوں نے کہا کہ شوہروں کو یہ بات ذہن میں رکھنی چاہئے کہ وہ بیویوں کے سامنے ان کے شوہر نہ بنیں،شوہر یہ سوچ ذہن سے نکال دیں کہ بیوی ان کے بتائے اصولوں یا باتوں پر چلنے یا عمل کرنے کی پابند ہے۔

یہ بھی پڑھیں:اداکارہ مدیحہ امام کےپہلے فوٹو شوٹ کی تصاویر وائرل

انہوں نے کہا کہ مرد حضرات بیویوں کا ادب کریں، ان سے بحث نہ کریں، انہیں کم نہ سمجھیں، اگر وہ کبھی کبھی شوہروں کی بے عزتی بھی کرلیں تو انہیں برداشت کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ اچھی اور نیک بیوی خدا کی نعمت ہوتی ہے ،کسی بھی مرد کی تربیت بیوی کے علاوہ کوئی اور نہیں کر سکتا۔

انہوں نے لوگوں کو مشورہ دیا کہ جس طرح بیٹے اپنی ماﺅں کے آگے کچھ بول نہیں سکتے، سر جھکا لیتے ہیں، اسی طرح بیویوں کے سامنے سر جھکا لیا کریں، کیوں کہ وہ بھی مائیں ہوتی ہیں۔