عمر شریف کے مداحوں کیلئے اچھی خبر، ایئرایمبولینس کو پاکستان آنے کی اجازت مل گئی

Sep 24, 2021 | 18:51:PM
سی اے اے، ایئر ایمبولینس، اجازت
کیپشن: سینئر اداکار، عمر شریف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ّ(ویب ڈیسک)سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے )نے عمر شریف کیلئے امریکا سے آنے والی ایئر ایمبولینس کو پاکستان آنے کی اجازت دے دی۔
سی اے اے نے پاکستان کے سینئر اداکار عمر شریف کیلئے امریکا سے آنے والی ایئر ایمبولینس کو پاکستان آنے کی اجازت دے دی۔ سی اے اے کے شعبہ ایئرٹرانسپورٹ نے ایمبولینس پاکستان آنے کی اجازت کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی رہنمادعا بھٹو کے ہاں بیٹے کی پیدائش، خفیہ شادی کس سے کر رکھی تھی؟ نام ظاہر کردیا
نوٹیفیکیشن کے مطابق ایئر ایمبولینس 26 ستمبر کی رات 11 بجے کراچی ایئرپورٹ لینڈ کرے گی۔ جس میں کپتان کے ہمراہ 5 کریو کا عملہ بھی پاکستان آئے گا اور ایئر ایمبولینس جرمنی سے کراچی پہنچے گی۔
سی اے اے کے مطابق عمر شریف کو امریکا لے جانے والی ایئر ایمبولینس کیلئے تمام انتظامات مکمل کرلئے ہیں۔ ایئر ایمبولینس کی امریکا کیلئے سفر سے قبل کراچی ایئرپورٹ پر ری فیولنگ ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی اداکارہ مداح کے تحائف سے تنگ، آخر ایسا کیا بھیجا کہ پولیس میں ہی رپورٹ کردی