بھارتی اداکارہ مداح کے تحائف سے تنگ، آخر ایسا کیا بھیجا کہ پولیس میں ہی رپورٹ کردی

Sep 24, 2021 | 17:38:PM
غیرمناسب ، مداح، پولیس میں رپورٹ
کیپشن: بھارتی اداکارہ، تحفے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بھارتی اداکارہ نے غیر مناسب تحائف بھیجنے والے مداح کیخلاف بڑا قدم اٹھا لیا اور پولیس میں رپورٹ کردی۔
تفصیلات کے مطابق فلمی دنیا سے اکثر ایسی خبریں آتی ہیں جو لوگوں کو حیران کرتی ہیں۔ کبھی مداحوں کا اپنے پسندیدہ ستاروں کے گھر پہنچ جانا اور کبھی ان تک تحفے پہنچانا۔ بعض اوقات یہ تحفے اتنے عجیب ہوتے ہیں کہ فنکاروں کو پولیس کا سہارا لینا پڑتا ہے۔ حال ہی میں ایک 28 سالہ اداکارہ کے ساتھ بھی کچھ ایسا ہی ہوا ہے۔ ممبئی پولیس ایک ایسے شخص کی تلاش میں ہے جو گزشتہ دو ماہ سے ایک اداکارہ کوغیر مناسب چیزیں بھیج رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: گلوکارہ عائرہ عمر کی کورونا ویکسین لگواتے تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل
معلومات کے مطابق اداکارہ نے پولیس کو بتایا کہ اس شخص نے گزشتہ تقریبا دو ماہ میں اسے 8 بار تحفے بھیجے ہیں جن میں غیرمناسب چیزیں تھیں۔ اداکارہ نے ایک دو بار نظر انداز کیا لیکن وہ مسلسل ایسی حرکتوں کی وجہ سے پریشان ہو گئی اور اس نے پولیس میں شکایت درج کی۔ اداکارہ نے امبولی پولیس میں شکایت درج کرائی ہے جس کے بعد پولیس اب اس شخص کی تلاش میں مصروف ہو گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ارجن کپور کیوں پسند۔۔اداکارہ ملائیکہ اروڑا نے دوران شو ایسا شر مناک انکشاف کر دیا کہ سب دنگ رہ گئے