اویکا گور بوائے فرینڈ کے ساتھ مالدیپ میں،مداح تصاویر اور ویڈیوز دیکھ کر دیوانے 

Sep 24, 2021 | 14:42:PM
بھارتی ,تیلگو ,فلموں , اداکارہ, اویکا گور 
کیپشن: بھارتی تیلگو فلموں کی اداکارہ اویکا گور 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بھارتی تیلگو فلموں کی اداکارہ اویکا گور  نے بطور چائلڈ آرٹسٹ ٹی وی انڈسٹری میں کام کرنا شروع کیا تھا ۔ انہوں نے بالیکا ودھو سےاپنا کیریئر شروع کیا تھا ۔ اس شو میں انہوں نے آنندی کے بچپن کا کردار ادا کیا تھا ۔ ان دنوں اویکا گور مالدیپ میں بوائے فرینڈ کے ساتھ چھٹیاں منا رہی ہے ۔اس چھٹی پر اویکا گور کا گلیمرس انداز نظر آرہا ہے ۔ اداکارہ نے  اپنے کئی ویڈیوز بھی شیئر کئے ہیں ، جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہے ہیں ۔

بھارتی چینل کی ویب رپورٹ کےمطابق ان ویڈیو میں اویکا گور پہلے سے زیادہ فٹ نظر آرہی ہیں ۔ اویکا گور کا چھٹی پر مسلسل الگ الگ انداز دیکھنے کو مل رہا ہے ۔ انہوں نے ایک ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ یہاں سمندر کنارے واٹر ولا سے ، طلوع آفتاب اور غروب آفتاب ہی نہیں دن کا ہر لمحہ کافی خوبصورت ہے ۔

واضح رہے کہ بالیکا ودھو سے اویکا گور کو گھر گھر میں شناخت ملی ۔اس شو میں انہوں نے آنندی کے بچپن کا کردار ادا کیا تھا۔ اس کے علاوہ وہ سسرال سمر کا میں سمر کی چھوٹی بہن کے کردار میں نظر آچکی ہیں ۔

ان ڈیلی سوپ کے علاوہ اویکا گور کو ’لاڈو ۔ ویر پور کی مہارانی‘ اور  فیئر فیکٹر جیسے شوز بھی دیکھا گیا ہے ۔ اویکا گور نے فلموں اور شارٹ فلموں میں بھی کام کیا ہے ۔ فی الحال اویکا گور چھٹیوں پر ہیں اور مسلسل اپنی تصویریں شیئر کررہی ہیں ، جو اس کے مداحوں کو کافی پسند بھی آرہی ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں: نہ ٹچ موبائل اور نہ میک اپ پاؤڈر۔۔استعمال پر جرمانہ