نہ ٹچ موبائل اور نہ میک اپ پاؤڈر۔۔استعمال پر جرمانہ

Sep 24, 2021 | 13:45:PM
یمن ، خواتین، معاہدہ ، پابندی
کیپشن: یمنی خواتین
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب رپورٹ) یمن کے صوبے صنعا کے ایک گاؤں میں معاہدہ کے تحت خواتین کو سمارٹ فون اور میک اپ پاؤڈر کے استعمال پر روک لگا دی گئی۔

العربیہ اردو  کے ویب رپورٹ کےمطابق یمن میں حوثی ملیشیا نے صنعاء صوبے کے ایک گاؤں کے شیوخ کو اس عہد پر دستخط کرنے پر مجبور کر دیا کہ وہ اپنے علاقوں میں خواتین کو سمارٹ فون اور میک اپ پاؤڈر کے استعمال سے روک دیں گے۔ اس عہد کی خلاف ورزی کرنے والوں پر پابندیاں عائد کر دی جائیں گی۔اس حوالے سےسوشل میڈیا پر  ایک دستاویز گردش میں آ رہی ہے۔ اس دستاویز پر صنعاء صوبے میں بنی حشیش ضلع کے ایک گاؤں کے شیوخ کے دستخط نظر آ رہے ہیں۔ عہد میں کہا گیا ہے کہ خواتین کو ٹچ موبائل کا استعمال نہیں کرنے دیا جائے گا۔ جو کوئی اپنی بیوی کو مذکورہ موبائل دے گا اس پر 2 لاکھ یمنی ریال اور ایک عدد گائے دینے کا جرمانہ عائد ہو گا۔دستاویز پر غضران گاؤں کے شیوخ اور عمائدین کے علاوہ علاقے میں حوثی ملیشیا کے نگراں ذمے داران کے بھی دستخط ہیں۔

 
 اس کےعلاوہ دستاویز میں یہ بات بھی منظور کی گئی ہے کہ خواتین بالخصوص کنواری لڑکیوں کو شادی کی تقریبات میں سجنے سنورنے یا چہرے کا پاؤڈر استعمال کرنے یا ٹیکسی میں محرم کے بغیر سوار ہونے کی اجازت نہیں ہو گی۔ ایک شق میں لڑکیوں کا امدادی تنظیموں کے ساتھ کام کرنا ممنوع قرار دیا گیا ہے۔ دستاویز کے مطابق اس کا مقصد "جنسی بلیک میلنگ" روکنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  ’سویٹی سیلفی‘انوشکا شرما نےکیوں اور کس کو شئیر کر دی۔۔؟