ہنی ٹریپ گینگ میں شامل2 خواتین سمیت 9 افراد گرفتار،سرغنہ پولیس کانسٹیبل نکلا
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مبشر نقوی) سی سی ڈی پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے ٹوبہ ٹیک سنگھ میں ہنی ٹریپ گینگ کے سرغنہ سمیت 9افراد کو گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق ٹوبہ ٹیک سنگھ میں پولیس کانسٹیبل محمد قاسم ہنی ٹریپ گینگ کا سرغنہ تھا، سی سی ڈی نے2خواتین سمیت9 افراد کو گرفتار کرلیا ،ملزمان شہریوں کو خواتین کے بہانے بہلا پھسلا کر ویڈیو بناتے تھے، ملزمان نے شہریوں کو بلیک میل کرکے لاکھوں روپے کی رقم ،زیورات اور موبائل لئے تھے،ملزمان خود کو سی سی ڈی کے ملازم ظاہر کرتے تھے، اس گروہ نے اوورسیز پاکستانیوں کو بھی لوٹا،ملزمان کے قبضہ سے ویڈیوز بھی برآمد کی گئیں، متاثرہ افراد نے خوف کے باعث قانونی کاروائی سے بھی گریز کیا، ملزمان میں محمد نعیم ،ولی محمد ،عمران سلیم،مدثر ،آصف اور فیاض شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:پی ایس ایل فرنچائز ملتان سلطانز سے متعلق متبادل پلان تیار