19 سالہ امریکی ٹک ٹاکر ایمن اٹینزاکی خودکشی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) معروف ٹک ٹاک اسٹار اور ماڈل ایمن اٹینزا صرف 19 برس کی عمر میں خودکشی کے نتیجے میں چل بسیں۔
ان کی لاش ان کے گھر سے برآمد ہوئی، جس کی تصدیق ان کے والد ٹی وی ہوسٹ کم اٹینزا اور خاندان نے سوشل میڈیا پر کی۔
ایمن اٹینزا ایک باہمت نوجوان شخصیت تھیں جو ذہنی صحت اور ڈپریشن کے خلاف آگاہی کے لیے اپنی آواز اٹھاتی رہیں۔
وہ اپنے مداحوں کے ساتھ ڈپریشن، بے چینی اور بائی پولر ڈس آرڈر جیسے مسائل پر کھل کر بات کرتی تھیں تاکہ دوسرے نوجوان یہ محسوس نہ کریں کہ وہ اکیلے ہیں۔
ان کے خاندان نے ایک جذباتی بیان میں کہا کہ ایمن نے ہمیشہ اپنے سچ، ہمت، اور خلوص سے دوسروں کو متاثر کیا۔
ہم چاہتے ہیں کہ لوگ ان کی یاد میں دنیا میں مزید مہربانی، ہمدردی اور حوصلہ پھیلائیں۔
ایمن کی والدہ فیلیشیا اٹینزا نے اپنے بیان میں کہا کہ ایمن ہماری زندگی کی خوشی تھیں۔
ایمن جہاں جاتیں محبت اور روشنی لے کر آتیں، اور ہر شخص کو یہ احساس دلاتی تھیں کہ وہ اہم ہیں۔