پاکستانی جیمز بانڈ؟ ملزم کے پولیس حراست سے فرار ہونے کا فلمی سین چل گیا

Oct 24, 2023 | 19:45:PM
پاکستانی جیمز بانڈ؟ ملزم کے پولیس حراست سے فرار ہونے کا فلمی سین چل گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ارشاد قریشی )راولپنڈی  میں فلمی سین چل گیا، منشیات فروش چلتی وین سے فرار ہو گیا، پولیس منہ  دیکھتی رہ گئی ۔

 تفصیلات کے مطابق کچہری سے اڈیالہ جیل منتقلی کے دوران ملزم قیدی وین کی چھت توڑ کر فرار  ہو گیا،ملزم محمد زبیر نے اڈیالہ روڈ  پہنچنے پر قیدی وین  کی چھت میں نصب جالی  توڑی اور پھر چھت کے راستے چلتی گاڑی سے چھلانگ لگا کر فرار ہو گیا، پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف تھانہ وارث خان میں ایک  کلو سے زائد منشیات کی برآمدگی کا مقدمہ درج ہے،پولیس حراست کے دوران قیدی وین سے ملزم کے فرار ہونے پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں :پی ٹی آئی کو بڑا دھچکا