وزٹ ویزے پر سعودی عرب جانے والوں کے لیے خوشخبری

Oct 24, 2022 | 10:41:AM
وزٹ ویزے پر سعودی عرب جانے والوں کے لیے خوشخبری
کیپشن: فوٹو (اسکرین گریب)
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) سعودی محکمہ پاسپورٹ نے کہا ہے کہ وزٹ ویزا مدت میں توسیع اب ممکن ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق وزٹ ویزے پر سعودی عرب جانے والوں کے لیے خوش خبری آگئی، سعودی محکمہ پاسپورٹ کے اعلان کے مطابق غیر ملکیوں کی سعودیہ عرب میں موجودگی کے دوران ان کے لیے ویزے کی مدت ختم ہونے سے 7 دن پہلے ویزا میں توسیع دی جا سکے گی۔

یہ بھی پڑھیے: عمرہ پر گئے  خواجہ سرا کیساتھ ہراسگی کا واقعہ، ویڈیو وائرل 

مدت میں توسیع کے لیے ضروری ہوگا کہ متعلقہ افراد میڈیکل انشورنس کے نظام سے منسلک ہوں۔

تاہم یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ ویزے کی مدت میں توسیع ضروری تقاضے اور شرائط پورے ہونے کی صورت میں ہوگی، اور یہ توسیع 180 دن سے زیادہ مدت کے لیے نہیں ہوگی۔