عمرہ پر گئے  خواجہ سرا کیساتھ ہراسگی کا واقعہ، ویڈیو وائرل 

Oct 23, 2022 | 22:28:PM
عمرہ , خواجہ سرا , ہراسگی , ویڈیو وائرل,  مکہ مکرمہ , پاکستانی
کیپشن: خواجہ سرا گل چاہت(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) خواجہ سرا کیلئے مقدس زمین بھی محفوظ نہ رہی، عمرہ کی غرض سے جانے والےپاکستانی خواجہ سرا کے ساتھ جنسی ہراسگی کا واقعہ پیش آیا، واقعہ کے بعد خواجہ سرا گل چاہت نے روتے ہوئے اپنی ویڈیوز بھی ٹویٹ کی۔

 تفصیلات کےمطابق مشہور پاکستانی خواجہ سرا گل چاہت نے مکہ مکرمہ سے ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے۔ انہوں نے سینہ کوبی کرتے اور بلکتے ہوۓ کہا ہے کہ انکو اللہ کے گھر میں بھی ہراساں کیا گیا: “یا اللہ ہمیں اپ سے گلہ ہے، ہمیں ایسے کیوں بنایا۔ ہمیں اللہ کے گھر اور روضۂ رسول پر بھی ذلیل کیا جاتا ہے، اب کدھر جاۓ"۔

 صارف نے متاثرہ خواجہ سرا کی ویڈیو شیئر کی جس کے کیپشن میں لکھا کہ'آخر یہ خواجہ سرا کیا کرے کیا ان کو جینے کا حق نہیں ہیں؟ یہ ہیں مشہور خواجہ سرا گل چاہت جو عمرہ ادا کرنے گیا تھا بہت خوش تھا اپنے بال بھی کاٹ دیئے جو ان لوگوں کو بہت پسند ہوتے ہیں لیکن اللہ کے گھر مکہ مکرمہ میں بھی مسلمان ان کو نہیں چھوڑ رہے غلط حرکتیں کرتے ہیں ان کو تنگ کرتے ہیں۔

آخر یہ خواجہ سرا کیا کرے کیا ان کو جینے کا حق نہیں ہیں؟؟

یہ ہیں مشہور خواجہ سرا گل چاہت جو عمرہ ادا کرنے گیا تھا بہت خوش تھا اپنے بال بھی کاٹ دیے جو ان لوگوں کو بہت پسند ہوتے ہیں لیکن اللہ کے گھر مکہ مکرمہ میں بھی مسلمان ان کو نہیں چھوڑ رہے غلط حرکتیں کرتے ہیں ان کو تنگ کرتے ہیں۔

ایک اور صارف نے ویڈیو پوسٹ کرتے لکھاکہ'ہر مرتبہ خانہ کعبہ اور مسجد نبوی صل اللہ علیہہ وسلم کی توہین کرنے والے سرٹیفائیڈ مومنین ذرا واضح کرلیں کہ کونسے دینی کتاب یا ضابطہ کے تحت آپ کو کسی کمزور انسان کو ہراساں کرنے کی اجازت ملی ہے۔ کیا خواجہ سرا گل چاہت اللہ کا بندہ نہیں یا تم لوگ اللہ کے نزدیک بہت خاص ہو۔ شرم کو شرم!