خیبر: سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، ایک دہشتگرد ہلاک

Oct 24, 2022 | 09:29:AM
خیبر: سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، ایک دہشتگرد ہلاک
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر ضلع خیبر کے علاقے شلوبر میں انٹلیجنس کی بنیاد پر آپریشن کیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں نے فورسز کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کردی جس پر سیکیورٹی فورسز نے بھی بھرپور جواب دیا، شدید فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد مارا گیا۔

   آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ ہلاک دہشت گرد سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے، ہلاک دہشت گرد سیکورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث رہا۔

یہ بھی پڑھیے: سندر میں نئی نویلی دلہن قتل