ورلڈکپ میں بھارت کو شکست: دھونی کی بابراعظم کو مبارکباد دیتے تصاویر وائرل

Oct 24, 2021 | 23:39:PM
عالمی ٹی 20کپ، پاکستان، بھارت، عبرت ناک شکست،
کیپشن: مہندرا سنگھ دھونی بابراعظم کو مبارکباد دے رہے ہیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) عالمی ٹی 20 کپ میں پاکستان نے بھارت کو عبرت ناک شکست دی تو سابق بھارتی کپتان مہندرا سنگھ دھونی پاکستانی کپتان بابراعظم کو مبارک باد دینے خود میدان میں آ گئے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دھونی بابراعظم کے ساتھ کچھ بات چیت کرتے ہیں اور ان سے مصافحہ کر کے مبارک باد دیتے ہیں۔
اس موقع پر پاکستان کے سینئر کھلاڑی شعیب ملک، عماد وسیم اور شاہنواز دھانی بھی دھونی کی بابراعظم سے گفتگو کرتے ہوئے دیکھے جا سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت کیخلاف جیت پر وہاب اور وسیم اکرم کا بھنگڑا، ویڈیو وائرل