سیاسی جماعتوں کو الیکشن کا بائیکاٹ نہیں کرنا چاہیے،شہلا رضا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کی سینیئر رہنما شہلا رضا نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) نے عام انتخابات میں بھی آزاد ہی الیکشن لڑا تھا اور ان کے نام سے بہت سے لوگوں نے تحریک انصاف کا نام استعمال کیا تھا لیکن پھر بھی سیاسی جماعتوں کو الیکشن کا بائیکاٹ نہیں کرنا چاہیے۔
24نیوز کے پروگرام گونج مسعود رضا کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کی سینیئر رہنما شہلا رضا نے کہا کہ ضمنی انتخابات میں کامیابی کوئی بہت بڑی بات نہیں ہے لوگوں کا یہ ٹرینڈ رہا ہے کہ جو پارٹی برسر اقتدار ہوتی ہے لوگ اسی کو ہی ووٹ دیتے ہیں اس کی وجہ یہ ہوتی ہے کہ لوگوں کو امید ہوتی ہے کہ جو حکومت میں ہے ،وہ ان کے کام کروا سکتا ہے اس لیے اس جیت کا کریڈٹ لینا مناسب بات نہیں بس ٹھیک ہے الیکشن ہوگیا، اب آگے کی بات کریں، اب ہمیں معیشت پر بہت زیادہ توجہ دینی چاہیے،تاکہ اس کے اثرات عام آدمی تک پہنچیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کو جن دو حلقوں میں شکست ہوئی ہے، اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ کیونکہ تحریک انصاف ایک لمبے عرصے سے خیبر پختونخوا میں حکومت کر رہی ہے اور لوگ ان کی بنانیے اور احتجاجی سیاست سے تنگ آچکے ہیں ۔
پروگرام میں شامل پاکستان تحریک انصا ف کے رہنما ایڈووکیٹ فیصل چوہدری نے کہا کہ تحریک انصاف نے 2 سیٹوں کے علاوہ کسی امیدوار کو ضمنی انتخابات میں کھڑا نہیں کیا تو پھر ہار کیسی ہاں جن دو حلقوں میں امیدوار کھڑے کیے گئے،ان کی ہار پر پارٹی کو سوچنا چاہیے اگر انتخابات کا بائیکاٹ کیا گیا تھا تو پھر پورے ضمنی انتخابات کا بائیکاٹ کرنا چاہیے تھا،ہری پور کی سیٹ اور لاہور کی سیٹ کا بھی۔
انہوں نے کہا کہ کرپشن ہمارا المیہ ہے، پنچاب میں بھی کرپشن ہورہی ہے، سندھ میں بھی اور بلوچستان میں بھی کرپشن ہے، ہو سکتا ہے کے خیبر پختونخوا میں بھی کرپشن ہو رہی ہو ،کرپشن کے لیے تو خواجہ آصف بھی اسمبلی میں کھڑے ہوکر کہہ چکے ہیں کہ بیوروکریسی میں کرپشن اپنے عروج پر ہے اور اس کی وجہ یہ ہے کہ پاکستان میں کرپشن پر کمپرومائز کیا جاتا ہے ۔
فیصل چوہدری نے مزید کہا کہ پاکستان میں سیاسی بنیادوں کے اوپر کیسز بنانا ہر حکومت کے لیے عام بات ہے یہ کیسز ہر حکومت میں بنتے رہے ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں : اوگرااعلامیہ میں گیس کی قیمتوں میں کمی کےدعوےکی حقیقت سامنےآگئی