اوگرااعلامیہ میں گیس کی قیمتوں میں کمی کےدعوےکی حقیقت سامنےآگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اویس کیانی ) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی(اوگرا)اعلامیہ میں گیس کی قیمتوں میں کمی کےدعوےکی حقیقت سامنےآگئی۔
اوگرانےمجموعی طور پرگیس کی قیمتوں میں کمی نہیں اضافےکی منظوری دی،اوگرانےگیس کی قیمتوں میں7.14 فیصدتک اضافے کی اجازت دے دی،اوگرانے رواں مالی سال کے لیے گیس کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دی ہے۔
سوئی سدرن کےلیے گیس118 روپے47پیسےفی ایم ایم بی ٹی یو مہنگی کرنےکی منظوری کے بعد سوئی سدرن کے لیےگیس کی قیمت میں یہ اضافہ7.14 فیصد بنتا ہے،سوئی ناردرن کے لیےگیس کی قیمتوں میں4.89 فیصداضافے کی منظوری سے سوئی ناردرن کے لیےیہ اضافہ86 روپے30 پیسےفی ایم ایم بی ٹی یو بنتا ہے۔
سوئی سدرن کے لئےگیس کی قیمت 1777روپے02پیسے فی ایم ایم بی ٹی یوہوجائےگی جبکہ سوئی ناردرن کے لیےگیس کی قیمت 1852روپے80پیسےفی ایم ایم بی ٹی یوہوجائےگی
اوگرانےسابقہ شارٹ فال میں گیس کمپنیوں کےلیے60ارب88کروڑروپے ایڈجسٹمنٹ کی اجازت دی۔
خیال رہے کہ اس سےقبل اوگرا نےگیس کی قیمتوں میں اوسط8 فیصد تک کمی کادعوی کیا تھا،اوگرانےگیس کی قیمتوں میں کمی کے دعوے پرمیڈیا کواعلامیہ جاری کیاتھا۔