بالی ووڈکے لیجنڈاداکار دھرمیندر 89 برس کی عمر میں چل بسے

Nov 24, 2025 | 13:31:PM
بالی ووڈکے لیجنڈاداکار دھرمیندر 89 برس کی عمر میں چل بسے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بھارتی میڈیا نے ایک بار پھر بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار دھرمیندر کی موت کا دعویٰ کردیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق دھرمیندر 24 نومبر کو طویل علالت کے بعد 89 برس کی عمر میں چل بسے,بالی ووڈ کے فنکاراداکار دھرمیندر کے گھر پہنچنے لگے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق دھرمیندر کو سانس لینے میں دشواری کی وجہ سے ممبئی کے بریچ کینڈی ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔
واضح رہے کہ دھرمیندر کو دو ہفتے قبل بھی سانس لینے میں دشواری کے باعث ہسپتال منتقل کیا گیا تھا جس کے بعد بھارتی میڈیا نے انکے انتقال کی جھوٹی خبریں نشر کی تھیں۔
 دھرمیندر کے اہلخانہ نے بھارتی میڈیا کی جھوٹی خبروں پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے انکی تردید کی تھی،رپورٹس کے مطابق دھرمیندر نے اپنی آخری فلم’ ’اکیس‘‘ میں اداکاری کی تھی جو 25 دسمبر کو ریلیز ہونے والی ہے۔
دھرمیندر نے 1960 میں فلم ’’دل بھی تیرا ہم بھی تیرے‘ ‘سے کیریئر کا آغاز کیا اور چھ دہائیوں پر محیط اپنے سفرکے دوران شعلے،یادوں کی بارات،میرا گاوں میرا دیش،پھول اور پتھر جیسی یادگار فلموں میں کام کیا,انہیں 2012 میں حکومتِ ہند نے پدم بھوشن ایوارڈ سے بھی نوازاتھا۔
پنجاب کے لدھیانہ میں دھرمیندر کیول کرشن دیول کے نام سے پیدا ہونے والے اداکار نے 19 سال کی عمر میں پرکاش کور سے شادی کی تھی، بعد ازاں وہ اداکارہ ہیما مالنی کے ساتھ رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے۔