والدکو دل کا دورہ، انڈین خاتون کرکٹر سمریتی مندھنا کی شادی ملتوی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)والد کو دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے انڈین خاتون کرکٹر سمریتی مندھنا کی شادی ملتوی کر دی گئی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سمریتی مندھنا کی شادی غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کی گئی ہے۔
سمریتی مندھنا کی شادی کی تقریب میوزک کمپوزر پلاش موچل کے ساتھ آج مہاراشٹرا کے ایک علاقے میں مندھنا فارم ہاؤس میں طے تھی،شادی کی تیاریاں جاری تھیں کہ سمریتی مندھنا کے والد سرینواس مندھنا کو دل کا دورہ پڑگیا، انہیں فوری ہسپتال پہنچایا گیا جہاں ان کی حالت اب بہتر بتائی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ٹی 20 کرکٹ، بابر اعظم نے ویرات کوہلی کا ریکارڈ برابر کر دیا
سمریتی مندھنا کی منیجمنٹ کمپنی نے میڈیا کو شادی کے ملتوی ہونےکے بارے آگاہ کردیاہے۔
سمریتی مندھنا کی شادی کے حوالے سے مختلف تقریبات چند روز سے جاری تھیں، تقریبات میں ورلڈ چیمپئن ٹیم کی ساتھی کھلاڑی خصوصی طور پر شریک ہو رہی تھیں۔