ٹی 20 کرکٹ، بابر اعظم نے ویرات کوہلی کا ریکارڈ برابر کر دیا

Nov 23, 2025 | 22:40:PM
ٹی 20 کرکٹ، بابر اعظم نے ویرات کوہلی کا ریکارڈ برابر کر دیا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹر اور سابق کپتان بابر اعظم نے ٹی 20 بین الاقوامی کرکٹ میں نصف سنچریاں بنانے کا ویرات کوہلی کا ریکارڈ برابر کر دیا۔

راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں سہ فریقی ٹی 20 سیریز میں پاکستان نے زمبابوے کو شکست دے دی۔ پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 195 رنز بنائے۔

میچ کے دوران اوپنر صاحبزادہ فرحان اور بابر اعظم نے نصف سنچریاں بنا کر مخالف ٹیم کو بڑا ہدف دینے میں اہم کردار ادا کیا۔

بابر اعظم نے 52 گیندوں پر 7 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 74 رنز بنائے۔ یہ ان کے کیریئر کی 38  نصف سنچری تھی، اس سے قبل بھارت کے سابق کپتان ویرات کوہلی نے ٹی 20 میچ میں سب سے زیادہ 38 نصف سنچریاں بنانے کا ریکارڈ قائم کیا تھا۔

بابراعظم نے 134 میچوں کی 127 اننگز میں 38 نصف سنچریاں بنائیں۔ اورانہیں ٹی20 کرکٹ میں سب سے زیادہ 4 ہزار 392 رنزبنانے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان 3 سنچریوں کے ساتھ 50 یا اس سے زائد رنز کی سب سے زیادہ اننگز کھیلنے کا ریکارڈ بھی رکھتے ہیں۔

ویرات کوہلی نے 125 میچوں کی 117 اننگز میں 38 نصف سنچریاں اور صرف ایک سنچری بنائی ہے۔ تیسرے نمبر پر روہت شرما نے 32 نصف سنچریاں بنا رکھی ہیں، محمد رضوان 30 نصف سنچریوں کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہیں،بابر اعظم نے ٹی 20 کرکٹ میں سب سے زیادہ 464 چوکے لگانے کا ریکارڈ بھی بنا رکھا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :ایشیا کپ رائزنگ سٹارز:پاکستان نے بنگلہ دیش کو 126 رنز کا ہدف دیدیا