ایشیا کپ رائزنگ سٹارز فائنل :پاکستان نےبنگلہ دیش کو سپر اوور میں ہرا دیا

Nov 23, 2025 | 23:22:PM
ایشیا کپ رائزنگ سٹارز فائنل :پاکستان نےبنگلہ دیش کو سپر اوور میں ہرا دیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان شاہینز نےایشیا کپ رائزنگ سٹارز کا فائنل سپر اوور میں جیت لیا ہے ، بنگلہ دیشی ٹیم سپر اوور میں پہلے کھیلتے ہوئے 6 رنز بنا سکی، پاکستان نے ہدف بآسانی حاصل کر لیا۔

ایشیا کپ رائزنگ سٹارز کے فائنل میچ میں  پاکستان کی جانب سے 126 رنز ہدف کے تعاقب میں بنگلہ دیش کی ٹیم 126 رنز بنا سکی۔

ایشیا کپ رائزنگ سٹارز کے فائنل میں پاکستان شاہینز نے بنگال ٹائیگرز کو فتح کے لیے126رنز کا ہدف دیا تھا، سعاد مسعود 26 گیندوں پر 38 رنز بنا کر نمایاں رہےجس میں 3 چھکے اور 3 چوکے شامل تھے۔

معاز صداقت نے 18 گیندوں پر 23 سکور کیے جس میں 1 چھکا اور 2 چوکے شامل تھے، عرفات منہاس نے 23 گیندوں پر 25 سکور کیے جس میں 4 چوکے شامل تھے،عرفات منہاس نے 23 گیندوں پر 25 سکور کیے جس میں 4 چوکے شامل تھے۔

شاہد عزیز نے 10 گیندوں ، عرفان خان نے 22 گیندوں پر 9 سکور کیے ، احمد دانیال نے تین گیندوں پر 2 سکور کیے ، عبید شا ہ بغیر کوئی رن بنائے آئوٹ ہوئے، صفیان مقیم نے 5 گیندوں پر 4 رنز بنائے۔

بنگلہ دیش کی جانب سے رپون مونڈول نے 3 بیٹرز کو پویلین کی راہ دکھائی ، رقیب الحسن نے 2 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ایس ایم مہروب ، جشن عالم اور عبدالغفار نے 1-1 وکٹ حاصل کی۔

یہ بھی پڑھیں :پاکستان نے سنوکر ٹیم ورلڈ کپ کا ٹائٹل جیت لیا