’’الحمد اللہ!شیر کی دھاڑ‘‘ ضمنی انتخابات میں پارٹی کی کامیابی پرطارق فضل چوہدری کا پیغام
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما طارق فضل چودھری نے ضمنی انتخابات میں پارٹی کی کامیابی پر پیغام جاری کردیا۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر (ایکس) پر جاری اپنے پیغام میں لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ پنجاب میں کلین سویپ ، نواز شریف ، شہباز شریف ، مریم نواز کا وژن ہے کہ اللہ کے کرم سے قیادت اور جماعت کو ایک بار پھر فتح نصیب ہوئی،
انہوں نے مزید کہا کہ عوام نے ترقی کو ووٹ دیا ، خوشحالی کو دیا اور سازشی ٹولے کو مسترد کر دیا،مسلم لیگ ن کے شیروں کو مبارک باد۔
یہ بھی پڑھیں: ضمنی انتخابات؛پنجاب میں قومی اسمبلی کی 3 اور صوبائی کی ایک نشست پر ن لیگ کامیاب