بھارتی سیاستدان کا بھکاری سے   چپل مار آشیرواد، ویڈیو وائرل

Nov 24, 2023 | 10:05:AM
بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں اسمبلی کے الیکشن جیتنے کیلئے کانگریس رہنما پارس سکلیچہ کا بھکاری سے چل مار آشیرواد لینے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں اسمبلی کے الیکشن جیتنے کیلئے کانگریس رہنما پارس سکلیچہ کا بھکاری سے چپل مار آشیرواد لینے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مدھیہ پردیش کے شہر رتلام سے کانگریس رہنما پارس سکلیچہ نے اسمبلی کے انتخابات میں حصہ لیا جس کیلئے پولنگ تو ختم ہو چکی ہے لیکن ان کے حوالے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو زیر گردش ہے۔

بتایا جارہا ہے کہ پارس سکلیچہ نے 2013 اور 2018 میں بھی اسمبلی کے الیکشن میں حصہ لیا تھا لیکن اُنہیں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا تھا، اسی وجہ سے کانگریس رہنما اس بار الیکشن میں لڑنے کیلئے ایک بھکاری بابا کے پاس چپل مار آشیرواد لینے پہنچ گئے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک عمر رسیدہ بھکاری سڑک کنارے موجود ہے اور کانگریس رہنما ان کیلئے نئی چپل کا جوڑا لاتے ہیں جس سے بھکاری بابا انہیں کئی بار چپل مار کر آشیرواد دیتے ہیں۔ بھکاری بابا کبھی کانگریس رہنما کے سر پر تو کبھی ان کے منہ پر چپل مار رہے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھکاری بابا چپل مار کر آشیرواد دیتے ہیں جس کا مطلب ہے کہ چپل کھانے والے شخص سے نظر بد ختم ہو جاتی ہے اور اس کے کام بن جاتے ہیں۔

مزید پڑھیں: سانحہ بلدیہ،اشتہاری ملزموں کی گرفتاری پر رپورٹ عدالت میں جمع

مدھیہ پردیش میں اسمبلی کے الیکشن پچھلے ہفتے  جمعے کے روز ہوئے تھے جس میں ٹرن آؤٹ 76.22 فیصد رہا جسے ریاست کی تاریخ کا سب سے بڑا ٹرن آؤٹ کہا جارہا ہے، ووٹوں کی گنتی کا عمل 3 دسمبر تک جاری رہے گا۔