موٹروے پر سفر کرنے والوں کے لئے نئی ہدایات جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نےموٹروے پر سفر کرنے والے شہریوں کیلئے اہم ہدایت جاری کردی۔
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نے اپنے اعلامیہ میں کہا ہے کہ ٹیکنیکل خرابی کے باعث ہیلپ لائن 130 کی خدمات جزوی طور پر متاثر ہیں، جس کے پیش نظر شہریوں کی سہولت کے لیے مختلف موٹروے پولیس یونٹس کے متبادل رابطہ نمبر جاری کر دیے گئے ہیں۔
اعلامیے کے مطابق کسی ہنگامی صورتحال یا مدد کی ضرورت کے وقت شہری متعلقہ موٹروے پولیس سیکٹرز کے نمبروں پر رابطہ کرسکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:خلع اور گھریلو تنازعات سے متعلق سپریم کورٹ کااہم فیصلہ
موٹروے پولیس نے شہریوں سے معذرت کرتے ہوئے کہا ہے کہ متبادل رابطہ نمبرز کے ذریعے امدادی خدمات جاری رکھی جا رہی ہیں تاکہ مسافروں کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ ہو،اس کے علاوہ مزید رہنمائی یا شکایات کے لیے شہری NHMPofficialسے بھی رابطہ کر سکتے ہیں۔