15 سالہ بیٹی کے ساتھ زیادتی کی کوشش،سوتیلا باپ گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اسرار خان) لاہور کینٹ کے علاقے میں گھر میں ورغلا پھسلا کر15 سالہ بیٹی کے ساتھ زیادتی کی کوشش کرنے والا سوتیلا باپ گرفتار۔فوری مقدمہ درج کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ایس پی کینٹ کیپٹن ریٹائرڈ قاضی علی رضا کی ہدایت پر ڈیفنس سی پولیس نے 15 کی کال پر فوری ایکشن لیتے ہوئے15 سالہ بیٹی کے ساتھ زیادتی کی کوشش کرنے والا سفاک ملزم اختر نامی سوتیلے باپ کو گرفتار کرکے حوالات میں بند کر دیا۔ ایس پی کینٹ کا کہنا ہے کہ ملزم نے گھر میں ہی بچی کو ورغلا پھسلا کر بچی کے ساتھ زیادتی کرنے کی کوشش کی ،متاثرہ لڑکی کی والدہ کی مدعیت میں نامزد ملزم اختر کے خلاف فوری مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
ایس پی کینٹ کیپٹن ریٹائرڈ قاضی علی رضا نےیس ایچ او ڈیفنس سی رضا عباس اور پولیس ٹیم کو شاباش دی۔ ان کا کہنا ہے کہ خواتین اور بچوں کے جنسی استحصال میں ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جاۓ گا۔
یہ بھی پڑھیں: اہم اعلان، گرین ،بلیو ،اورنج اور الیکٹرک بسوں کے کرایوں میں اضافہ نہیں ہوگا