عید الاضحی کیلئے5 دن کی عوامی تعطیلات کا اعلان،فریضہ ادا ئیگی کیساتھ موجیں بھی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)قطر کی حکومت نے 2025 میں منائی جانیوالی عید الاضحی کے لئے پانچ دن کی عوامی تعطیلات کا اعلان کیا ہے۔ لیکن حتمی تاریخیں ذوالحجہ کے چاند کی رویت پر منحصر ہیں۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ تعطیلات یوم عرفہ سے شروع ہوں گی، جو 9 ذوالحجہ کو ہے، اور 13 ذوالحجہ تک جاری رہیں گی۔یوم عرفہ 5 جون کو ہونے کی توقع ہے، لیکن حتمی تاریخیں ذوالحجہ کے چاند کی رویت پر منحصر ہیں۔قطر کی چاند رویت کمیٹی 27 مئی کو اسلامی کیلنڈر کی تاریخوں کی تصدیق کے لیے ملاقات کرے گی۔اگر 27 مئی کو چاند نظر آ گیا، تو ذوالحجہ 28 مئی سے شروع ہو جائے گا۔اگر نہیں، تو یہ 29 مئی کو شروع ہوگا۔اس کے مطابق، قطر میں عید کی تعطیلات 9 سے 13 ذوالحجہ تک ہوں گی۔
پاکستان میں عیدالاضحیٰ 7 جون 2025 بروز ہفتہ منانے کا امکان ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ پاکستانیوں کو 7 جون (ہفتہ) سے 9 جون (سوموار) تک تین دن کی چھٹی ملے گی۔
یہ بھی پڑھیں: 40 سال تک صفائی کرکے پیسے جمع کرنے والا انڈونیشیا کا جوڑا حج کرنے پہنچ گیا