اقوام متحدہ:پانی کوہتھیاربنانےکے بھارتی اعلان کی شدید مذمت،پاکستان نےعالمی برادری کوخبردارکردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) اقوام متحدہ میں پاکستانی نائب مستقل نمائندے کا کہنا ہے کہ عثمان جدون بھارتی قیادت کے "پاکستان کے عوام کو بھوکا مارنے" جیسے بیانات نہایت خطرناک ہیں, یہ بھارتی پیانات بدنیتی پر مبنی سوچ کی عکاسی کرتے ہیں,ہم بھارت کے سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنے کے غیر قانونی اعلان کی شدید مذمت کرتے ہیں ،بھارت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اپنے قانونی وعدوں کی سختی سے پاسداری کرے۔
ترجمان پاکستانی مستقل مشن کے مطابق اقوام متحدہ میں سلوانیا کے بلائے گئے "مسلح تنازعات میں آبی وسائل کے تحفظ" کے موضوع پر آریا فارمولہ اجلاس میں پاکستان کا بیان دیتے ہوئے اقوام متحدہ میں پاکستانی نائب مستقل نمائندےعثمان جدون نے اپنے خطاب میں کہا کہ بھارت ان دریاؤں کو روکنے، موڑنے یا محدود کرنے سے باز رہے جو پاکستان کے 240 ملین عوام کے لیے زندگی کا ذریعہ ہیں, ہم کسی صورت ایسے اقدامات کو قبول نہیں کریں گے, پاکستان بین الاقوامی انسانی قانون (IHL) اور انسانی حقوق کے بین الاقوامی قوانین کی مکمل پاسداری کی حمایت کرتا ہے، خاص طور پر آبی وسائل اور متعلقہ انفراسٹرکچر کے تحفظ کے حوالے سے, انہوں نے سلامتی کونسل ارکان کی توجہ مبذول کروائی کہ پانی کو سیاسی مقاصد کے لیے بطور ہتھیار استعمال کرنے کی تمام کوششوں کے خلاف ایک مضبوط، اصولی اور متحد موقف ضروری ہے۔
عثمان جدون سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا کہ اقوام متحدہ سلامتی ایسے حالات کی نشاندہی کرے جہاں بین الاقوامی قانون، خصوصاً IHL کی خلاف ورزیاں امن و سلامتی کو خطرے میں ڈال سکتی ہیں یا انسانی بحران کو جنم دے سکتی ہیں، اقوام محدہ سلامتی کونسل ان کے تدارک کے لیے بروقت اقدام کرے,انہوں نے علاقائی و بین الریاستی تنازعات کے تناظر میں تازہ پانی کے وسائل اور منسلک بنیادی ڈھانچے پر حملوں اور پانی تک رسائی کو روکنے جیسے اقدامات کا حوالہ دیا, بین الاقوامی قانون، بشمول انسانی حقوق کا قانون واضح طور پر آبی وسائل اور متعلقہ ڈھانچے پر حملوں کی ممانعت کرتا ہے, پانی تک رسائی سے محروم کرنا اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں اور قائم شدہ اصولوں کی صریح خلاف ورزی ہے, کسی بھی تنازعے میں شامل تمام فریقین IHL کے پابند ہیں, انہیں ایسے اقدامات سے گریز کرنا چاہیے جو سنگین انسانی بحران کو جنم دے سکتے ہیں۔
پاکستانی نائب مستقل نمائندے تنبیہہ کی کہ پانی کو بطور ہتھیار یا سیاسی ہتھکنڈے کے طور پر استعمال کرنا خطے کے امن و استحکام کے لیے شدید خطرہ ہے، خاص طور پر جب کروڑوں افراد کی زندگی کا انحصار ان وسائل پر ہو,
ایک ملک نے بدنیتی پر مبنی عزائم کے تحت پانی کو ہتھیار بنانے کا انتخاب کیا جو باعث افسوس ہے, پاس نے پانی کو سودے بازی کے آلے کے طور پر استعمال کرنے کا انتخاب کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی رہنماؤں کےخلاف شیر پاؤ پل پر تقاریر و جلاؤ گھیراؤ کیس،گواہان نے شہادتیں قلمبند کرائیں